لاس اینجلس میں30ملین ڈالرز کی چوری 

لاس اینجلس میں30ملین ڈالرز کی چوری 
کیپشن: لاس اینجلس میں30ملین ڈالرز کی چوری 

ویب ڈیسک: امریکا میں لاس اینجلس میں واقع گارڈا ورلڈ کیش اسٹوریج کی سہولت سے 30 ملین ڈالرز چوری کرلیے گئے ہیں۔
کینیڈین سیکیورٹی کمپنی گارڈاورلڈ نقد ذخیرہ کرنے، ٹرانسپورٹیشن کی خدمات  اور کلائنٹس کی رقم کو اس وقت تک محفوظ رکھنے کی خدمات پیش کرتی ہے جب تک اسے استعمال یا بینک میں منتقل نہ کیا جائے۔
گارڈاورلڈ دنیا میں سب سے بہترین سیکورٹی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس میں درجنوں گارڈز، الارم، موشن ڈیٹیکٹر اور بہترین نگرانی کے اوزار موجود ہیں۔تاہم اس کے باوجود کوئی ان تمام حفاظتی اقدامات کو چکما دے کر 30 ملین ڈالرز چوری کرنے میں اسطرح کامیاب ہوا کہ 24 گھنٹوں تک کسی کو بھی اس چوری کا پتہ ہی نہیں چل سکا۔
لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ (لے اے پی ڈی) اور FBI نے ڈکیتی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یہ اب بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی کیسے اس جگہ سے چوری کرنے میں کامیاب ہوگیا۔