جوبائیڈن نے غزہ پرحملہ اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدیا

جوبائیڈن نے غزہ پرحملہ اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدیا
کیپشن: جوبائیڈن نے غزہ پرحملہ اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدیا

ویب ڈیسک:امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ پراسرائیلی حملوں کو بڑی غلطی قرار دیدیا۔
 امریکی صدر جوبائیڈن کاغیرملکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھاکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ سے متعلق پالیسی کو ’’غلط‘‘ قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دیا تاکہ لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں تک امدادی سامان اور ادویات پہنچائی جا سکیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ حماس اسرائیل جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش ہے۔ نیتن یوہو غزہ میں جو پالیسی اپنا رہے ہیں میں اس سے متفق نہیں۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ غلط ہے اور اس کے نتائج کسی کے لیے بھی اچھے نہیں ہوں گے۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت  کو خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم سب کو اس وقت اسرائیل سے صرف اور صرف ایک مطالبہ کرنا چاہیے اور وہ ہے فوری جنگ بندی تاکہ اور اگلے 6 سے 8 ہفتوں میں تمام خوراک اور ادویات کی فلسطینیوں کو تقسیم کی جا سکیں۔