عمران خان اور شاہ محمود نے اڈیالہ جیل نماز عید اداکی

عمران خان اور شاہ محمود نے اڈیالہ جیل نماز عید اداکی
کیپشن: عمران خان اور شاہ محمود نے اڈیالہ جیل نماز عید اداکی

ایک نیوز:اڈیالہ جیل کی جامع مسجد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود نے عید الفطرکی نماز ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں قیدیوں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
  بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے ایک دوسرے سے  گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔اس کے علاوہ جیل افسران نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نماز عید ادا کی جبکہ جیل میں نماز ادائیگی کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔