عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

 عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
کیپشن:  عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ایک نیوز:ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور افواج پاکستان کے سربراہان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ عید معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو ان کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ صاحبِ ثروت افراد ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شامل کریں اور ملک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بیٹوں کو خراجِ عقیدت۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، سروسز چیفس نے قوم کو عید کی مبارک باد دی ہے۔مسلح افواج نے عید کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی کیلئے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر قوم کی حفاظت میں مضمر ہے، اللہ تعالیٰ وطن پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، امن اور خوشحالی لائے۔