غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 153فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 153فلسطینی شہید
کیپشن: غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 153فلسطینی شہید

ایک نیوز:غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 153فلسطینی شہید،60سےزائد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام پر حملے جاری ہیں جس کے بعد شہادتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ 
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ہر صورت میں رفح پر حملہ کرے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔
یاد رہے کہ رفح مصر کے بارڈر کے قریب واقع فلسطینی شہر ہے جہاں اس وقت جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے 15 لاکھ سے زائد فلسطینی امداد کی خاطر پناہ لیے ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔