دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش
کیپشن: دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش

ویب ڈیسک:دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔
 دبئی ،ابو ظبی، فجیریا اور دیگر ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔العین، عجمان اور فجیرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل کھل کر برسے۔ طوفانی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔
 محکمہ موسمیات نے شارجہ ، دبئی ، عجمان ، راس الخیمہ ، العین اور فجیرہ میں شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔