ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی

ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی
کیپشن: ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی

 ویب ڈیسک:کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6پیسے سستا ،279روپے34پیسےسےکم ہوکر279روپے28پیسےپربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کےاختتام پر مارکیٹ 1200 پوائنٹس کی کمی سے 62 ہزار 943 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 316 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔54 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 240 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں 25 کروڑ 72 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 51 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63,305 جبکہ کم ترین سطح 61,781 پوائنٹس رہی۔