بھارتی اداکار راج ببر کو عدالت نے 2 سال کی سزا سنا دی

بھارتی اداکار راج ببر کو عدالت نے 2 سال کی سزا سنا دی
ایک نیوز نیوز:بھارتی عدالت نے اداکار سے سیاستدان بننے والے راج ببر کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ کی مقامی عدالت نے اداکار اور سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راج ببر نے 1992میں پولنگ افسر پر تشدد کے الزام میں دو برس قید کی سزا سنائی تاہم بعد ازاں انہیں سزا کیخلاف اپیل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے ضمانت دے دی گئی۔
عدالت نے کانگریس لیڈر اور اُس وقت کے سماج وادی پارٹی کے امیدوار راج ببر کو قصوروار ٹھہرایا ہے، جن پر 28 سال قبل اسمبلی انتخابات میں پولنگ اہلکار کے ساتھ مار پیٹ اور دیگر الزامات کا الزام ہے۔
اسپیشل ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ امبریش کمار سریواستو نے راج ببر کو 2 سال قید اور 6500 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
وہیں اروند سنگھ یادو جو اس معاملے میں راج ببر کے ساتھ ملزم تھے وہ انتقال کر گئے ہیں۔

عدالت نے دفعہ 143 کے تحت 6 ماہ کی قید اور 1000 روپے جرمانہ، دفعہ 332 کے تحت 2 سال قید اور 4000 روپے جرمانہ، دفعہ 353 میں 1 سال قید اور 1000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے دفعہ 323 میں 6 ماہ قید اور 500 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ تمام سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر راج ببر جرمانہ ادا نہیں کرتے ہیں تو انہیں مزید 15 دن قید میں رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس کیس کی رپورٹ پولنگ افسر شری کرشنا سنگھ رانا نے 2 مئی 1996 کو راج ببر اور اروند سنگھ یادو کے علاوہ نامعلوم افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن وزیر گنج میں درج کرائی تھی۔