بھارتی فوج کی بربریت، ایک اور کشمیری جوان شہید

بھارتی فوج کی بربریت، ایک اور کشمیری جوان شہید
ایک نیوز نیوز: مقبوضہ وادی میں قابض فورسزکی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، ضلع کپواڑہ میں قابض فورسزکے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔

کشمیری میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں ایک اورنوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، نوجوان پر فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے ظالمانہ کارروائی کی گئی۔
افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا عمل شروع کر دیا گیا جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔