پہلے ہی کہا تھا پنجاب حکومت جعلی حکومت ہے،اسد عمر

پہلے ہی کہا تھا پنجاب حکومت جعلی حکومت ہے،اسد عمر
ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں انصاف ہوتا نظرنہ آیا توملک مشکل کی طرف جائے گا، پنجاب میں ترقیاتی کام کرا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک حلقے سے دوسرے حلقوں میں منتقل کئے جا رہے ہیں، خود داری کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا، جو کچھ ہو رہا ہے حکومت کو بھی نظر آرہا ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ پنجاب حکومت جعلی حکومت ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ یہ لوگ کبھی ہوٹلوں میں اجلاس بلاتے رہے کبھی کہاں، عجیب و غریب تماشے لگائے ہوئے ہیں، زور زبردستی کی جارہی ہے اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پنجاب میں اے سی اور ڈی سی کی نمبردار اور دیگر اراکین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سیاسی طور پر قوم یکجا ہوتی نظر آر ہی ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب پہلے دن سے غیر قانونی تھا اب عدالتی فیصلہ بھی آگیا۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ جانتی ہے کہ وہ پنجاب سے جانیوالے ہیں اسی لیے پنجاب میں غیرقانونی تبادلے جاری ہیں، پنجاب میں ووٹ ایک سے دوسرے حلقے میں منتقل کیے جا رہے ہیں، 2 جون کوالیکٹورل رولزجاری کیے گئے جس میں نئے ووٹ بھی آگئے ہیں۔