ضمنی انتخابات، پرانی انتخابی فہرستوں پر ہوں گے ، الیکشن کمیشن

ضمنی انتخابات، پرانی انتخابی فہرستوں پر ہوں گے ، الیکشن کمیشن
ایک نیوز نیوز: پنجاب کے 20 حلقوں میں 17جولائی کو ہونیوالے انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پرہی ہو رہے ہیں۔
قانون کے مطابق الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ووٹر لسٹ میں جب تک متعلقہ حلقہ میں الیکشن کا انعقاد نہ ہو جائے کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی فہرست منجمند کر دی جاتی ہے تاکہ پولنگ اسکیم بنانے میں آسانی ہو۔میڈیا پر چلنے والے ووٹ اندراج کے بیانات بے بنیاد ہیں اور حقیقت کے بر عکس ہیں۔ یہ سراسر پروپیگنڈا ہے جس کے ذریعہ عوام کوگمراہ کیا جا رہا ہے۔ کسی کو اِس بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کیونکہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ الیکشن قوانین و ضوابط خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری اور الیکشن قوانین کے تحت فوری مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن 20ضمنی حلقوں میں دیگر اداروں کے تعاون سے شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے پر عزم ہے۔