ٹک ٹاک نے صارفین پر بڑی پابندی لگا دی

ٹک ٹاک نے صارفین پر بڑی پابندی لگا دی
ایک نیوز نیوز:ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے لایئو اسٹریمز دیکھنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ پابندی فی الوقت مخصوص صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی ہے لیکن جلد ہی یہ پابندی تمام 18 سال سے کم عمر صارفین پر بھی عائد کر دی جائے گی۔
ٹک ٹاک کی اس پابندی کا مقصد بچوں کو غیر مناسب اور غیر ضروری مواد سے دور رکھنا ہے۔
ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ایسا نظام ترتیب دینے کے لیے کوشاں ہیں جس کے ذریعے مخصوص قسم کے مواد کی شناخت اور اس تک رسائی کو بالغ افراد تک محدود کر سکیں تاکہ مواد تخلیق کرنے والوں کو ان کے مطلوبہ شائقین باآسانی میسر آ سکیں۔