پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھتے ہی آٹا بھی مزید مہنگا

پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھتے ہی آٹا بھی مزید مہنگا
ایک نیوز نیوز: چکی مالکان نے مہنگائی ہوتے ہی آٹے کی قیمت میں 5 روپے مزید اضافہ کردیا ہے جس سے آٹے کی نئی قیمت 105 روپے ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چکی کے آٹا کی قیمت میں پانچ روپے کلو اضافہ کردیا گیا ہے،5 روپے بڑھتے ہی آٹے کی نئی قیمت 105 روپے کلو ہو گئی ہے اور ابھی آٹا کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ آگے ہی بہت مہںگائی ہے اور روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے،لیکن اب آٹے کی نئی قیمت نے لوگوں کو اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔



واضح رہے کہ آٹا چکی مالکان نے کچھ روز پہلےبھی آٹے کی قیمت میں مزید 2 روپے اضافہ کیا تھا جس کے بعد آٹے کی نئی قیمت 100 روپے ہوگئی تھی.