الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کرد‌یے

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کرد‌یے
ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر سخت رد عمل کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہوجاتا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پربے بنیاد الزامات لگائے،الیکشن کمیشن تمام فیصلے آئین اورقانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔
واضح رہے کہ ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چوروں اور لوٹوں کو جتانےکی کوشش کر رہا ہے، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہوگیا،حکومتی لوگوں کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے۔