پی آئی اے کا مسافروں کو بڑا ریلیف

پی آئی اے کا مسافروں کو بڑا ریلیف
ایک نیوز نیوز: عیدالاضحیٰ پر حکومت نے ریلویز کے بعد پی آئی اے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا ہے ۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے عیدالاضحیٰ کے دوران مسافروں کی سہولت کیلئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کردی ہے ،حکومت نے عیدالاضحیٰ پر پاکستان ریلویز کے بعد پی آئی اے کے کرایوں میں بھی کمی کرنا کا بڑا اعلان کردیا۔
واضع رہے کہ اس سے قبل حکومت نے عیدالاضحیٰ کی واجہ سے ریلوے کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کی تھی۔
وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹر پر کہا کے کہ ریلوے کرایوں میں 30 فیصد کمی بعد پی آئی اے کی ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں کیلئے بھی 20 فیصد رعایت کردی گئی ہے۔
کرایوں میں کمی کی سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کیلئے میسر ہوگی۔