جاپانی سابق وزیراعظم شنزو ابے پر قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے

جاپانی سابق وزیراعظم شنزو ابے پر قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے
ایک نیوز نیوز: جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے سابق جاپانی وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے
واضح رہے کہ شنزو ابے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی تھی، شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شنزو ابے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔