تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی
ایک نیوز نیوز: تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا، فائرنگ کرنے والے ایک ملزم مثال خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز روڈ کراس کرتے ہوئے تلخ کلامی کے باعث پیش آیا۔ تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا، فائرنگ کرنے والے ایک ملزم مثال خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس سرچنگ کررہی ہے۔
پولیس کے مطابق کار سوار مثل خان اور عارف مروت کی راہگیر ولید عباسی سے تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی کے بعد مثل خان نے گاڑی سے نکل کر ولید عباسی پر فائر کر دیا، گولی ولید عباسی کی ٹانگ پر لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائر کرنے کے بعد ملزمان گاڑی لے کر فرار ہوگئے،پولیس کی بھاری نفری نے ملزم مثل خان کو گاڑی اور اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ واقعے کی ایف آئی آر ولید عباسی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بنی گالہ میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جلد تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔