دوران میچ شاداب اور شان مسعود میں سخت جملوں کاتبادلہ

دوران میچ شاداب اور شان مسعود میں سخت جملوں کاتبادلہ
کیپشن: دوران میچ شاداب اور شان مسعود میں سخت جملوں کاتبادلہ

ایک نیوز : پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران شاداب خان اور شان مسعود میں گرما گرمی،سخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔
راولپنڈی میں پی ایس ایل میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ دونوں کے درمیان گرما گرمی آغا سلمان کیخلاف کیچ کا ریویو لینے کے معاملے پر ہوئی۔
شاداب خان کا خیال تھا کہ شان مسعود نے ریویو کے لیے مقررہ وقت سے تجاوز کیا ہے۔
 جواب میں شان مسعود نے شاداب کو کہا کہ وہ ان کے اور امپائر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مداخلت سے گریز کریں۔
شاداب کے اعتراض کے باوجود شان مسعود نے ریویو لیا جس میں معلوم ہوا کہ گیند بلے پر نہیں لگی بلکہ صرف آغا سلمان کے پیڈ سے ٹکرائی تھی۔ جس کے نتیجے میں آغا سلمان آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔