کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ
کیپشن: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ

ویب ڈیسک:پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔
  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کرکٹ قوانین کے منافی قرار دے دیا گیا ہے اور اسے میچ آفیشلز نے رپورٹ کر دیا ہے۔
عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان 6 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیا گیا اور اسے رپورٹ کیا گیا۔
گزشتہ روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں امپائرنگ کے فرائض آصف یعقوب اور انگلینڈ کے رچرڈ ایلنگ ورتھ نے انجام  دیے تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عثمان طارق کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی اجازت دی جائے جو مناسب وقت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی فراہم کردہ سہولت کے مطابق ہوگا۔