مریم نواز کی ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا آمد،عوام کا ہجوم امڈ آیا

مریم نواز کی ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا آمد،عوام کا ہجوم امڈ آیا
کیپشن: مریم نواز کی ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا آمد،عوام کا ہجوم امڈ آیامریم نواز کی ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا آمد،عوام کا ہجوم امڈ آیا

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ گئیں۔عوام کا ہجوم امڈ آیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی آمد کی اطلاع ملتے ہی آن کی آن میں خواتین سمیت سینکڑوں شہری ہسپتال پہنچ گئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف ہسپتال کے دروازے سے ہجوم کی طرف لوٹ آئیں اور خواتین سے مصافحہ کیا۔سب خواتین سے خیریت دریافت کی۔”تیری آواز میری آواز،مریم نواز مریم نواز“خواتین نے وزیراعلی کو دیکھ کر نعرے لگائے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لیبارٹری،الٹراء ساؤنڈ روم  اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ سی سی یو میں داخل تمام مریضوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعائیں  کی۔
”تسی جلدی ٹھیک ہو جاؤ گے“وزیراعلی مریم نواز شریف کی بزرگ مریض سے گفتگو،تسلی بھی دی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر صہیب بھرت،صوبائی مشیر پرویز رشید،رکن اسمبلی ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔