سینیٹراسحاق ڈار کو وزیرخارجہ بنانے کا فیصلہ 

سینیٹراسحاق ڈار کو وزیرخارجہ بنانے کا فیصلہ 
کیپشن: سینیٹراسحاق ڈار کو وزیرخارجہ بنانے کا فیصلہ 

ایک نیوز:حکومت نےخارجہ امور کےمحاذ پر مضبوط ٹیم اتارنے کیلئے سنیٹر اسحق ڈار کو وزیر خارجہ بنانےکافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی خارجہ امور کے مشیر ،طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی امور خارجہ ہوں گے۔ 

اسحق ڈار،  جلیل عباس جیلانی اور طارق فاطمی مشترکہ طور پر فارن آفس چلائیں گے۔ 

وزیراعظم شہبازشریف سے اسحاق ڈار،جلیل عباس،طارق فاطمی کی ملاقات،وزارت خارجہ کے سینئرحکام  نےغیر رسمی بریفنگ دی۔