زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی : ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی

 زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی : ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی
کیپشن: زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی : ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی

ایک نیوز: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔

سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 5 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،یکم مارچ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 7 ارب 89 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 12 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 13 ارب 2 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔