شہبازشریف کا مودی کا  تہنیتی پیغام بھجوانے پر شکریہ 

شہبازشریف کا مودی کا  تہنیتی پیغام بھجوانے پر شکریہ 
کیپشن: شہبازشریف کا مودی کا  تہنیتی پیغام بھجوانے پر شکریہ 

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تہنیتی پیغام بھجوانے پرشکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےٹویٹ(ایکس ) میں لکھا کہ  نریندر مودی ،بطور وزیر اعظم میرے انتخاب پر مبارکباد کے پیغام پر آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے حلف اٹھانے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر(ایکس)پرپیغام میں  نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی تھی ۔جس پر امریکہ  کی جانب سے بھی بھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف کو مبارکباد کا خیرمقدم کیا گیا تھا ۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے، تاہم فیصلہ دونوں ملکوں نے کرنا ہے۔

 یاد رہے کہ روسی فیڈریشن کے صدر ولادی میر پوٹن، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب ایردوآن، تاجکستان اور ایران کے صدر ،ملائشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے فون پر اپنے ہم منصب شہباز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی تھی۔