انصاف نہ ملا تو حکومت چلنے دیں گے نہ اسمبلی ،لطیف کھوسہ

انصاف نہ ملا تو حکومت چلنے دیں گے نہ اسمبلی ،لطیف کھوسہ
کیپشن: انصاف نہ ملا تو حکومت چلنے دیں گے نہ اسمبلی ،لطیف کھوسہ

ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہر شخص پر فرض ہے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے،اگر انصاف نہ ملا تو نہ اسمبلی چلنے دیں گے نہ حکومت چلنے دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لطیف کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ  اہم حلقوں میں ہاتھ پاؤں بندھے پہلوانوں کو جتوایا گیا،ایک شخص اپنا الیکشن ہارا ہوا ہے، وہ 25کروڑ عوام کا چیف ایگزیکٹو کیسے ہوگا؟چیف جسٹس صاحب!  کیا آپ کو یہ سب نظرنہیں آرہا ہے ؟

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری  عمر ایوب نے رول آف لاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قانون کی حکمرانی کی بات اجاگر کرنا ضروری ہوگیا ہے،یہ فارم 45 کی حکومت ہے ،ان کے پاس  نہ ترقیاتی منصوبے ہیں نہ کوئی قومی پلان،پی ٹی آئی دور میں بجلی کا فی یونٹ ریٹ 18 تھا، آج 85 روپے فی یونٹ ریٹ ہے ،چند ماہ میں یہ قیمت 100  روپے فی یونٹ ریٹ ہوجائے گا،پرائیویٹ سیکٹر 85 فیصد کم ہوگیا ہے ،بیروزگار ی بڑھ رہی ہے۔