میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں پاک بحریہ کےجہاز کاشاندار استقبال

میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں پاک بحریہ کےجہاز کاشاندار استقبال
کیپشن: میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں پاک بحریہ کےجہاز کاشاندار استقبال

ایک نیوز :دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک اور آبدوز خالد کی شرکت،شاندار استقبال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حماد بندرگاہ پہنچنے پر پاکستان کے دفاعی اتاشی اور قطری بحریہ کے حکام سے پاک بحریہ کے وفد نےملاقاتیں کیں۔باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نمائش میں شریک بحری افواج کے اعلی حکام بشمول روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف اور ترک فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس تبوک کو دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ کی اس دفاعی نمائش میں شرکت سے پاک قطر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔