خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسزکآپریشن ،2دہشت گرد ہلاک 

خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسزکآپریشن ،2دہشت گرد ہلاک 
کیپشن: خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسزکآپریشن ،2دہشت گرد ہلاک 

ایک نیوز:سکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے علاقے میں آپریشنز،2دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن ضلع خیبر میں کیا گیا ۔شدید فائرنگ  کے تبادلے میں  شمروز عرف شانے مارا گیا ۔ڈی آئی خان میں دوسرا آپریشن ،دہشت گرد منصور مارا گیا ۔ہلاک دہشت گرد وں سے ہتھیار گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پرعلاقےمیں کلیئرنس آپریشن کیاگیا۔