موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی آؤٹ لک مستحکم کردی

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی آؤٹ لک مستحکم کردی
کیپشن: موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی آؤٹ لک مستحکم کردی

ایک نیوز :موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی آؤٹ لک مستحکم کردی۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ سیکٹر کی آوٹ لک پہلے منفی تھی موڈیزنے بینکنگ میں اچھے منافع کی وجہ سے آوٹ لک مستحکم کردی۔موڈیز کے بقول پاکستان کی معاشی شرح نمو دو فیصد رہنے کی توقع ہے،مہنگائی کی شرح اس مالی سال میں 23 فی صد رہنے کا امکان ہے،

گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 29فی صد تھی ۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی، ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا۔موڈیز کے مطابق بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی، معاشی چیلنجز، سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی۔

اسکا کہنا تھا کہ پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دباؤ کم ہو رہا ہے۔ مستحکم بینک ڈیپازٹ پر مبنی فنڈنگ مالی استحکام کو سپورٹ کرتی رہے گی۔

 موڈیز کے مطابق رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک ہوسکتی ہے جبکہ افراط زر  کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد سے کم ہوکر 23 فیصد رہےگی۔معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کے مطابق بینکنگ شعبے کا منافع آئندہ سال شرح سود اور بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہوسکتا ہے۔ پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی جس سے ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا۔موڈیز کے مطابق بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی، معاشی چیلنجز اور سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دباؤ کم ہورہا ہے۔