مسلسل اضافےکےبعدڈالرکی قیمت میں کمی

مسلسل اضافےکےبعدڈالرکی قیمت میں کمی
کیپشن: After a continuous increase in the value of the dollar

ایک نیوز:مسلسل اضافےکےبعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی سی کمی ہوئی ہے۔
کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر6 پیسے سستا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 279.35 روپے سے کم ہوکر 279.29 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں 53 پوائنٹس کی کمی سے 65 ہزار 603 پوائنٹس پرمارکیٹ بند ہوئی،دن بھر مجموعی طور پر351 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 145 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 184 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
 مارکیٹ میں 33 کروڑ 69 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی، اسٹاک مارکیٹ میں13 ارب 66 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی،  مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65,874 جبکہ کم ترین سطح 65,187 پوائنٹس رہی۔