صدارتی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل

صدارتی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل
کیپشن: صدارتی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں،صدر پاکستان کے الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کےمطابق صدارتی الیکشن کیلئے چاروں صوبوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا آغاز کردیا گیا، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو بیلٹ پیپرز بھجوا ئے گئے، بیلٹ پیپرز کی ترسیل پاک فوج کے اہلکاروں کی سخت سیکیورٹی میں کی گئی۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کیلئے 1300 بیلٹ پیپرز چھپوائے ہیں، صدارتی الیکشن کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی،صدارتی الیکشن کیلئے الیکٹورل کالج ایک ہزار 164 ارکان پر مشتمل ہے، قومی اسمبلی کے 336، سینیٹ کے 100 ارکان صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کریں گے، پنجاب اسمبلی کے 371، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 124 ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے سندھ اسمبلی کے 168، بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کریں گے، صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہوگا، صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔