راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل نے دوسری شادی کرلی

Rakhi Sawant\'s ex Adil Khan Durrani, Bigg Boss 12\'s Somi Khan CONFIRM marriage
کیپشن: راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل نے دوسری شادی کرلی

ویب ڈیسک :معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے  دوسری شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں تاہم  عادل یا راکھی نے اس پر چپ سادھ رکھی تھی ،ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب عادل درانی کے قریبی ذرائع نے ان کی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔


عادل درانی کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیاکو انکشاف کیا کہ عادل درانی نے رواں سال 2 مارچ کو جے پور میں دوسری شادی کی۔
انہوں نے یہ تقریب مکمل طور پر خفیہ رکھی،ذرائع نے عادل درانی کی دوسری بیوی کے بارے میں بتایا گیاکہ انہوں نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 سے مشہور ہونیوالی  سومی خان کے ساتھ شادی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سومی خان کا تعلق جے پور سے ہے اور فی الحال وہ اپنے کیریئر کی وجہ سے ممبئی میں مقیم ہیں۔