ڈیف ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ ، قومی ٹیم نےساؤتھ افریقہ کوشکست دیدی

ڈیف ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ،قومی ٹیم نےساؤتھ افریقہ کوشکست دیدی
کیپشن: Deft T20 Cricket World Cup, National team defeated South Africa

ایک نیوز:ڈیف ٹی 20کرکٹ ورلڈکپ2024میں قومی ٹیم نےپہلےمیچ میں ساؤتھ افریقہ کو41رنزسےشکست دےدی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 188رنز سکور کئے۔ باسط عباسی نے 131 کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان ذکا احمد قریشی نے 39 رنز سکور کئے۔
 ساؤتھ افریقہ کے ونٹر کولن نے دو اور وین ڈر کونراڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم بیس اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 147رنز سکور کر سکی،ساوتھ افریقہ کے روسو ڈوڈلے نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے۔ 
پاکستان ڈیف ٹیم کی جانب سے منظور خان نے تین جبکہ جبار علی اور ذکا احمد قریشی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔