نوازشریف کےصاحبزادوں کےوارنٹ گرفتاری معطل

نواز شریف کےصاحبزادوں کےوارنٹ معطلی پرفیصلہ محفوظ
کیپشن: The decision on the suspension of the warrants of Nawaz Sharif's sons is reserved

ایک نیوز:احتساب عدالت نے نوازشریف کےصاحبزادوں کےوارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔

احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانےمیاں نوازشریف کےصاحبزادوں حسن نوازاورحسین نوازکےوارنٹ گرفتاری معطل کرنےکی درخواستوں پرسماعت کی۔ عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔عدالت نے14 مارچ تک کے لیے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔
حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن، رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئےتھے۔
نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر، پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
 دوران سماعت قاضی مصباح الحق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریفرنس میں ہائیکورٹ سے تمام دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں، 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز پاکستان آ کر عدالت پیش ہو جائیں گے۔
 وکیلِ صفائی قاضی مصباح نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔
 نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نےدائمی وارنٹ گرفتارمعطل کرنےکی مخالفت کی تھی۔

وکیل صفائی نےکہاکہ  اگر حسن نوازاور حسین نواز عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں تو موقع دیاجائے،  ایون فیلڈ میں 5 ملزمان تھے، احتساب عدالت نے تین کو سزا دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین ملزمان کو بری کردیاتھا۔

احتساب عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیاتھا،جوکہ اب سنایاگیاہے۔
واضح رہے کہ حسن نواز اور حسین نواز نے وطن واپسی سے قبل وارنٹ معطلی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ حسین نواز اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیاتھا۔