اسلام آبادہائیکورٹ نےٹویٹربندش کیخلاف فریقن سےجواب طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکور ٹ کاٹویٹرکی بندش کیخلاف تحریری حکم نامہ جاری
کیپشن: Issued a written order against the closure of the Islamabad High Court Court

ایک نیوز:اسلام آبادہائیکورٹ نےایکس سابقہ(ٹویٹر)کی بندش کےخلاف کیس میں فریقن کونوٹسزکرتےہوئےجواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نےٹویٹرکی بندش کےخلاف تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایکس سابقہ (ٹویٹر)کی بندش کےخلاف کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایکس پر 17 فروری سے غیر قانونی بین لگایا گیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامرفاروق نےتحریری حکم نامہ جاری کرتےہوئے،فریقین کو 13 مارچ کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔
تحریری حکم نامہ میں وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے سے 13 مارچ کو جواب طلب کیاگیا۔