پنجاب کابینہ کاپہلااجلاس آج ہوگا،اہم فیصلےمتوقع

پنجاب کابینہ کاپہلااجلاس آج ہوگا،اہم فیصلےمتوقع
کیپشن: The first meeting of the Punjab Cabinet will be held today, important decisions are expected

ایک نیوز:پنجاب کی نومنتخب کابینہ کاپہلااجلاس آج ہوگا،اجلاس میں اہم فیصلےمتوقع ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےنومنتخب صوبائی کابینہ کاپہلااجلاس آج طلب کرلیاہے۔
ذرائع کےمطابق پنجاب کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ مریم نواز کریں گی، صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں رمضان پیکیج کی منظوری لی جائے گی، اس کے علاوہ متعدد اہم فیصلے بھی کیے جانے کا امکان ہے۔ 
گزشتہ روزپنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، خلیل طاہر سندھو، مجتبیٰ شجاع الرحمان اورعظمیٰ بخاری شامل ہے۔
عاشق حسین شاہ، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات، ذیشان رفیق، بلال اکبر، صہیب احمد ملک، رمیش سنگھ اروڑہ، فیصل ایوب، شافع حسین اور سہیل شوکت بٹ بھی کابینہ کاحصہ ہیں۔