دنیا نے چاند پرقدم رکھ کر نیادعویٰ بھی کردیا

دنیا نے چاند پرقدم رکھ کر نیادعویٰ بھی کردیا
کیپشن: دنیا نے چاند پرقدم رکھ کر نیادعویٰ بھی کردیا

ایک نیوز : روسی خلائی ایجنسی نےدعوی کیا ہے کہ چین کے ساتھ ملکر چاند پرنیو کلیئرپاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
 برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق  روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ  یوری بوریسوف  نے  دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس مشترکہ منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت 2033 سے 2035 کے قریب چاند پر نیوکلیئرپاورپلانٹ لگایا جائےگا تاکہ آنے والے دنوں میں چاند پر بستیوں کے قیام میں مدد مل سکے۔
 روسکوسموس کے سربراہ اور سابق روسی نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ روس کے پاس خلائی جوہری توانائی پر کام کا تجربہ اور مہارت ہے، اس منصوبے میں وہ چین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
 یوری بوریسوف کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ آئندہ 10 سے 11 سالوں چاند کی سطح پر پاور پلانٹ پہنچاکر اسے نصب کردیا جائے، اس کے لیے ہم اپنے چینی دوستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔