حماس جنگ بندی کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر تیار 

حماس جنگ بندی کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر تیار 
کیپشن: حماس جنگ بندی کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر تیار 

 ایک نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ہونے تک جنگ بندی مذاکرات جاری رکھیں گے۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس غزہ میں جاری جارحیت کے خاتمے کے لیے درکار لچک دکھا رہی ہے لیکن اسرائیل اب بھی کسی معاہدے سے کترارہا ہے۔
 خیال رہے کہ رمضان سے قبل 40 روزہ جنگ بندی کے لیے حماس، قطر اور مصر کے مذاکرات کار قاہرہ میں موجود ہیں تاہم اسرائیلی مذاکرات کار وہاں موجود نہیں ہیں۔ 
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 72 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔