واٹس ایپ صارفین اب تصویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے

واٹس ایپ اب تصویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے
کیپشن: واٹس ایپ اب تصویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے

ویب ڈیسک:واٹس ایپ صارفین اب تصویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے،جلد فیچر متعارف کرایاجائےگا۔
میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹاورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ میں اسٹیکرز کا فیچر سب سے پہلے 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔اس کے کچھ عرصے بعد میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں انیمیٹڈ اسٹیکرز کا اضافہ کیا گیا۔مگر اب تک اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تصاویر سے اسٹیکرز کی تیاری ممکن نہیں تھی مگر جلد وہ یہ فیچر استعمال کر سکیں گے۔اس مقصد کے لیے واٹس ایپ میں اسٹیکر میکر کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ صارفین اپنی پسند کی تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کر سکیں۔