کرکٹ میچ میں شکست :نوجوان نے بلے سے وار کر کے مخالف کھلاڑی کو قتل کردیا

Angry Over Losing Cricket Match, Rajasthan Man Kills Teen With Bat
کیپشن: کرکٹ میچ میں شکست :نوجوان نے بلے سے وار کر کے مخالف کھلاڑی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک :کرکٹ میچ میں شکست پر نوجوان نے بلے سے وار کر کے مخالف کھلاڑی کو قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھار ت میں ایک کرکٹ میچ کے دوران شکست خوردہ کھلاڑی نے بلے کے وار کرکے میچ جیتنے والے کھلاڑی کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول میچ کی فتح کا جشن منا رہا تھا کہ شکست خوردہ کھلاڑی آپے سے باہر ہوگیا جیتنے والے کھلاڑی پر حملہ کردیا ۔سرمیں شدید چوٹیں آنے سے نوجوان دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی شناخت پرکاش ساہو کے نام سے کی گئی ہے، جو کہ بھوانی منڈی قصبے میں راجستھان ٹیکسٹائل ملز لیبر کالونی کا رہائشی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعدلاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔ملزم کی شناخت 20 سالہ مکیش مینا کے طور پر ہوئی ہے جو اسی کالونی کے رہنے والے ہیں، اسے  حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مینا کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔