کراچی:ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے1شخص جاں بحق

کراچی:ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے1شخص جاں بحق
کیپشن: Karachi: 1 person died in firing on robbery resistance

ایک نیوز:کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ ملزمان فرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن 10نمبر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا،مقتول گاڑی کاکام کرواررہاتھاکہ اس دوران ڈاکوآگئے،ملزمان نےمزاحمت کرنےپرفائرنگ کردی جس کی زدمیں آکرمقتول موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی ،موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرکےلاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا،مقتول کی شناخت سہیل احمد ہاشمی کےنام سےہوئی ہے۔