ڈالر کی قدر کم ہوتے ہی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

ڈالر کی قدر کم ہوتے ہی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

ایک نیوز: گاڑیوں کے اسمبلر لکی موٹر کارپوریشن نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا حوالے دے کر گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پیکانٹو اے ٹی، اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک لمیٹڈ ایڈیشن اب بالترتیب 38 لاکھ 50 ہزار روپے، 80 لاکھ 40 ہزار روپے، 87 لاکھ 70 ہزار روپے اور 93 لاکھ روپے میں دستیاب ہوں گی، یہ قیمتوں میں ایک لاکھ روپے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

اسی طرح سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی، 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمتیں ایک کروڑ 3 لاکھ ، ایک کروڑ 12 لاکھ اور ایک کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے ہوں گی، ہر گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے 6 ستمبر کو متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں تین لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا، تاہم اس کی کوئی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔اور پیکانٹو آٹومیٹک، اسٹانک ای ایکس پلس، اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی اور اسپورٹیج بلاک (لمیٹڈ ایڈیشن) کی نئی قیمتیں بالترتیب 39 لاکھ 50 ہزار روپے، 62 لاکھ 80 ہزار روپے ، 89 لاکھ 20 ہزار روپے اور 96 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ  ڈالر کے غیر قانونی اخراج کے خلاف کریک ڈاؤن کے سبب گزشتہ کئی ہفتوں سے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر ستمبر کے اوائل میں 307 روپے سے کم ہو کر گزشتہ روز 283 روپے 60 پیسے تک آ گئی۔