ویب ڈیسک:ڈپٹی کنونیئرایم کیو ایم مصطفی کمال کی اے این اے کےرہنما شاہی سیدکی رہائشگاہ آمد،الیکشن میں حمایت پراظہار تشکر کیا۔
ڈپٹی کنونیئرایم کیو ایم مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ این اے 235میں تاریخی لمحہ ہے،ہم سب موجود ہیں۔ آج ہم نے جو قدم اٹھایا اس میں کئی سالوں کی محنت ہے ۔ہماری زندگی اور مرنے کے بعد بھی ہمارا اتحاد قائم رہے گا ۔کراچی میں معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں ان سے بھی ہونگی ۔لیڈر کا کام عوام کو لڑا کر ووٹ لینا نہیں ہے ۔شاہی سید کو خلوت اور جلوت میں پیچھے نہیں پایا۔کمال آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے اچھا کراچی اور سندھ چھوڑنا کر جانا چاہتے ہیں لیڈر شپ ووٹوں کو نہیں آنے والی نسلوں کو دیکھ رہی ہے اب اس اہم ترین پیشرفت کے ثمرات سے پورا پاکستان مستفید ہوگا یہ کام ریاست کا تھا جو ہم نے کیا پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایسا کرنا چاہیے ۔
مصطفی کمال کاکہنا تھا کہ میرے لوگوں کو لڑائی اور فساد نہیں چاہیے ہم کشمیر اور فلسطین میں نہیں رہ رہے ہم آزاد مملکت پاکستان میں رہ رہے ہیں آج سے دو دن پہلے اے این پی اور ایم کیو ایم نے اتحاد کی بنیاد ڈال دی ہے۔پختونوں اور مہاجروں کے درمیان فورتھ لائن تھی جس میں دشمن گھس کر نقصان پہنچتا تھا آج ہم نے یہ فورتھ لائن ختم کردی یہ خوشخبری ہے۔جب جب سندھ میں ایک جماعت کی حکمرانی رہی ہے سندھ میں مہاجر پختون فساد ہوئے بدقسمتی کہونگا یہ الیکشن کا موقع ہے مگر یہ الیکشن کے کام نہیں۔
صدر اے این پی سندھ شاہی سید کاکہنا ہے کہ 2دن پہلے اتحاد کی جھلکی دکھائی تو کچھ لوگوں کو کرنٹ لگا جو چارسدہ تک پہنچ گیا۔یہ بھائی چارہ ہم نے پچھلے رمضان میں مسجد میں بیٹھ کرکیا۔ ہم بھی باچا خان کے پیروکار ہیں امن چاہتے ہیں۔ کراچی کا امن پاکستان کا امن ہے۔ وہ جو ہمارے لوگ ہماری پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں گئے ہم کو طعنے دے رہے ہیں۔ زرداری صاحب شہیدوں کے قبرستان جائیں کچھ نہیں۔ عمران خان حکومت کے لئے ایم کیوایم کے ساتھ ہاتھ ملائے ٹھیک ہم کریں تو غلط۔