ایک نیوز: حکومتی ایماء پر ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ 19 تا 26 نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر سے 3.85 بلین روپے وصول اور 325 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
19 سے 26 نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے 198 افراد گرفتار اور 1.86 بلین روپے وصول کیے گئے۔ خیبر پختونخوا سے 24 افراد گرفتار جبکہ 0.81 بلین روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔
بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں سندھ سے 103 افراد گرفتار اور 1 بلین روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔ ماہ ستمبر 2023 سے اکتوبر 2023 تک بجلی چوری کے باعث ہونے والے نقصانات میں 12 بلین روپے کی کمی واقع ہوئی۔
یکم ستمبر سے 26 نومبر تک ملک بھر سے 29299 افراد کی گرفتاری جبکہ 46.71 بلین روپے کی وصولی کی جا چکی ہے۔ متعلقہ ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔