آج موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آج موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: How will the weather be today? The Meteorological Department has predicted

ایک نیوز:بلوچستان میں آج موسم کیسارہےگامحکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی۔
تفصیلات کےمطابق گوادر میں پانچ دنوں کے وقفے کے بعد ایک بارپھرسے بارش شروع ہوگئی، شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ دو سے تین دنوں میں گوادر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش جاری رہےگی،کوئٹہ،،جیونی،پنجگور،واشک،دالبندین اورخاران میں بھی بارش شروع ہوگئی۔آئندہ24 گھنٹوں کے دوران گوادر اور گردونواح میں مزید بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسردی کاراج برقراررہےگا، کوئٹہ،ژوب، قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، واشک، دالبندین، خاران اورگوادر میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق قلات میں کم ازکم درجہ حرارت منفی6،کوئٹہ میں منفی4 سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،گوادراورتربت میں10،جیونی میں7،سبی میں8اورنوکنڈی میں ایک سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔