عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر شیخ رشید کی حکومت کو وارننگ

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر شیخ رشید کی حکومت کو وارننگ
ایک نیوز نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں پھر کچھ اور ہوگا۔
بنی گالہ میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اجلاس میں فيصلہ کيا گيا ہےکہ الیکشن کے علاوہ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، استعفوں کی تصدیق کے لئے کوئی بھی رکن اسمبلی اسپیکر کے پاس پیش نہیں‌ہوگا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ابھی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، لانگ مارچ کے لئے مختلف تاریخوں پر بحث ہورہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت ڈراما کررہی ہے، وزیر اعظم کہہ رہے ہیں ملک میں صرف 2گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے،کاش وزیراعظم ہاوس اور وزرا کے گھروں میں بھی لوڈشیڈنگ ہو۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری حکومت کی بے وقوفی ہوگی، اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں پھر کچھ اور ہوگا۔