عمران خان کی بنی گالہ آمد پر پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پہنچے تو انہیں روک لیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان کی جانب سے احتجاج پر عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل آئے اور انہیں سمجھایا اور معاملہ رفع دفع کردیا۔
اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے شہبازگل کو کھری کھری سنائیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے زیادہ پی ٹی آئی کا سینیئرکون ہوسکتا ہے، عمران خان سے براہ راست بات کروں گا۔
فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ داخلے سے روک دیا گیا،فیاض الحسن چوہان سڑک پر انتظار کرتے رہے، شہباز گل آئے تو آپس میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا
"سینئر رہنماؤں کی یہ تذلیل ہو رہی ہےمیں خان صاحب سے خود اب شکایت کروں گا"فیاض الحسن چوہان
"یہاں میڈیا ہے لوگ ہیں ایسے سخت نہ بولیں"شہباز گل pic.twitter.com/4kfRZVObLK— Haider Sherazi (@ImHaiderSherazi) June 5, 2022
دوسری جانب ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں شہبازگل کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان وقت سے زرا پہلے پہنچے تھے، جب میں پشاور سے پہنچا تو وہ مجھ سے پہلے ہی وہاں موجود تھے، میں انہیں خود اپنے ساتھ اوپر لےکرگیا. انہوں نے ایک گارڈ کے رویےکی شکایت کی. چوہان صاحب ہمارے معزز دوست ہیں، انہیں نہیں روکا گیا۔
خیال رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج ہیلی کاپٹرکے ذریعے پشاور سے بنی گالہ پہنچے ہیں. اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔
جیو ٹی وی چوہان صاحب کے بارے جھوٹی خبر چلا رہا ہے۔ فیاض صاحب وقت سے زرا پہلے پہنچے تھے۔ جب میں پشاور سے پہنچا تو وہ مجھ سے پہلے ہی وہاں موجود تھے۔میں انہیں خود اپنے ساتھ اوپر لے کر گیا ہوں-انہوں نے ایک گارڈ کے روئیے کی شکایت کی۔چوہان صاحب ہمارے معزز دوست ہیں انہیں نہیں روکا گیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 5, 2022