تحریک انصاف نے شہبازشریف کی سیاسی ڈائیلاگ کی تجویز مسترد کردی

تحریک انصاف نے شہبازشریف کی سیاسی ڈائیلاگ کی تجویز مسترد کردی
ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز مستردکردی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وسیع البنیاد مذاکرات کاشوشہ، ناکامی اور 50 روز میں پھیلائی گئی معاشی تباہی کا اعتراف ہے، حکومت 8 ہفتوں میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکی ہے۔
فرخ حبیب نےکہا کہ غریب عوام پرعذاب بن کرنازل ہونے والوں نے ملک میں سیاسی و معاشی افراتفری کی بنیاد ڈال دی ہے، تیل، بجلی اورگیس کو40 سے45 فیصد مہنگا کرکے معیشت چلانے کے مضحکہ خیزدعوے کررے ہیں، ان کے گرینڈ ڈائیلاگ کے بینیفشری صحت،معیشت اور تعلیم وصنعت نہیں مقصود چپڑاسی ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو آگے لے جانےکے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھے لوگ کسی بھی حکومت کے ساتھ کام کریں تو اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے، ہمیں اپنی پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد میں فیصلےکرنا ہوں گے، قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے ذانی انا کو مارنا ہوگا۔