عفت عمر نے مریم نواز کی حمایت کرنے کا راز فاش کردیا

عفت عمر نے مریم نواز کی حمایت کرنے کا راز فاش کردیا
ایک نیوز نیوز: پاکستانی اداکارہ عفت عمر ان دنوں سوشل میڈیا پر سیاسی طور پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی حمایت میں آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے عفت عمر کے بیانات نے ان باتوں کو تقویت پہنچائی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ہیں لیکن اداکارہ نے اب یہ تمام غلط فہمیاں دور کرتے ہوئے مریم نواز کی حمایت کی اصل وجہ بتائی ہے۔
عفت عمر کے ایک مختصر انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ 'آپ مریم نواز کے لیے ٹوئٹ کرتی ہیں اور آپ ان چند فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں مریم نواز جواب بھی دیتی ہیں، تو آپ کی یہ بات چیت مریم نواز کے ساتھ کیسے شروع ہوئی؟'
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ 'ہماری یہ بات چیت ٹوئٹر پر ہی شروع ہوئی، عورت ہونے کی حیثیت سے میں ان کی جدوجہد جانتی ہوں اور وہ میری جانتی ہوں گی، یہ صرف عورت ہونے کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں'۔
عفت عمر نے کہا کہ 'میرا ان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن جمہوریت کے سفر میں اس وقت ہم ایک ہیں، جمہوریت کے لیے آواز اٹھانے اور مل کر کام کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے'۔