شیخ رشید نے آئندہ الیکشن سے متعلق عوام کو خبردار کردیا

شیخ رشید نے آئندہ الیکشن سے متعلق عوام کو خبردار کردیا

ایک نیوز نیوز: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آئندہ عام انتخابات سے متعلق عوام کو خبردار کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی 50 دن کی کارکردگی بتاتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی۔

انھوں نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں، نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، 60 روپے پیٹرول، 45 فیصد گیس، 9 روپے بجلی اور 250 روپے گھی کی قیمت میں اضافہ، ان کی 50 دن کی کارکردگی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید لکھا کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کر لے، الیکشن دھاندلی شروع ہو گئی ہے۔