صباقمر نے اداکاری چھوڑنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا

صباقمر نے اداکاری چھوڑنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا
ایک نیوز نیوز: پاکستان کی کوئین گرل ، ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ میری زندگی میں کوئی آگیا ہے۔ اس سے شادی کروں گی۔ ہنی مون سے پہلے حج کرنے جاؤں گی، اگر شوہر نے منع کیا تو اداکاری چھوڑ دوں گی۔
پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں ایک نجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نئی آنے والی فلم کملی کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوشگوار واقعات پر روشنی ڈالی ہے۔ اداکارہ اپنی نئی فلم کملی کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔
سرمد کھوسٹ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم 'کملی' کے پریمیئر کے دوران جب فلم ختم ہوئی تو صبا قمر بے ساختہ رو پڑیں کیونکہ اداکارہ نے فلم کملی میں خود کو 'حنا' کے کردار میں پوری طرح سے ڈھال لیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ ختم ہونے تک وہ بالکل اس کردار میں سماں چکی تھی جس سے باہر آنے میں انہیں کافی وقت لگا۔
صبا قمر کا کہنا ہے کہ میں ایک بہت جذباتی انسان ہوں اور سمجھتی ہوں کہ ایک اداکار کو قابل اعتماد رہنے کیلئے اس میں ایموشنز کا ہونا بہت ضروری ہے۔ جب میں نے اپنے جذبات کو کھو دیا تو صرف ایک ماڈل بن کر رہ جاؤں گی۔
پاکستانی کوئین گرل نے اپنی ماضی کی ایک دلچسپ یاد شیئر کرتے ہوئے بتایا تقریبا ایک سال پہلے جب انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک ڈریس (گاؤن) پہنا تھا جو کہ ان کے کندھے سے نیچے تھا۔ اس پر سوشل میڈیا میں ایک طوفان برپا ہوگیا۔ میرے متعلق خوب میمز (مذاق) بنیں۔ کچھ لوگوں نے تو مجھے سر پر دوپٹہ لینے اور پورے کپڑے پہننے کا بھی مشورہ دیا۔
صبا قمر کا کہنا تھا فلم کملی ان کی زندگی کا پہلا پراجیکٹ ہے جس کا اسکرپٹ پڑے بغیر ہی انہوں نے فلم سائن کرلی تھی۔ البتہ اسکرپٹ کی جگہ انہوں نے فلم کملی کا گانا سنا تھا۔
صبا قمر نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا ایک مرتبہ میری سرمد کھوسٹ ( ڈائریکٹر فلم کملی) سے ملاقات ہوئی۔ ہم کچھ الگ موضوع پر بات کررہے تھے کہ اچانک سرمد نے ایک گانا ( نینا) سنایا۔
میں نے ان سے پوچھا کہ یہ کس کا گانا ہے ؟ جس پر سرمد نے جواب دیا فلم کملی کا۔ پھر میں نے پوچھا کہ یہ فلم کون کررہا ہے تو سرمد نے جواب دیا 'آپ' ۔
پھر میں نے ہنستے ہوئے سرمد سے پوچھا یہ کب ہوا ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی ۔ پھر انہوں نے میرے سامنے کملی کا اسکرپٹ رکھ دیا اور کہا میں نے انکار نہیں سننا۔ کچھ اس طرح سے میری فلم کملی میں انٹری ہوئی۔
میں اپنے فلم کے کریکٹر میں پوری طرح سے کھو گئی تھی۔ مجھے اس چیز کی کوئی فکر نہیں رہی کہ آیا میرے چہرے پر بال گررہے ہیں یا پھر میں نے میک اپ نہیں کیا یا بیڈ پر سوتے وقت میری شلوار پاؤں سے تھوڑی اوپر ہوگئی ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم گھر میں بھی اسی طرح سے پرسکون ماحول میں رہتے ہیں ۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ اس طرح کی چیزوں پر توجہ دیکر اپنے کریکٹر سے باہر آجاؤ یا اس کردار کو کھو دوں جس کیلئے میں نے کافی محنت کی ہے۔