بارشوں اوربرفانی طوفان سےلینڈسلائیڈنگ،ریسکیوآپریشن جاری

بارشوں اوربرفانی طوفان سےلینڈسلائیڈنگ،ریسکیوآپریشن جاری
کیپشن: Landslides due to rains and blizzards, rescue operations are ongoing

ایک نیوز:بارشوں اوربرفانی طوفان سےلینڈسلائیڈنگ کےباعث پاک فوج کا ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، گلگت بلتستان میں حالیہ برف باری اور بارشوں کے جاری سلسلے کے دوران پورے علاقے کو بھاری لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودوں کا سامنا کرنا پڑا۔
پاک فوج کےجوانوں نے خنجراب ، چین سے سوست بندرگاہ جانے والے تجارتی قافلے کو ریسکیو کیا،تجارتی قافلہ کو کسل کے قریب 2 سے 3 مارچ کی درمیانی رات کو بھاری برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈ میں پھنس گیا تھا،برف ہٹانے کے علاوہ غیر ملکیوں سمیت سیاحوں کو طبی امداد اور کھانا بھی فراہم کیا گیا۔
پاک فوج کےجوانوں نے قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ پر 48 سے زیادہ سلائیڈوں کو بھی کلیئر کر دیا،قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ سے بقیہ سلائیڈوں اور ملبے کو ہٹانے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔